وزیر برہان علی
گلگت بلتستان
پاکستان میں پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کی نئی راہوں کی جانب سفر، ایک باصلاحیت اور تجربہ کار رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سردار حسن اظہر حیات کی قیادت میں جاری ہے۔
آپ اس وقت گرین ٹورازم کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور گرین پاکستان کے وژن کو مضبوط بنانے کے مشن پر گامزن ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) سردار حسن اظہر حیات ایک شاندار عسکری پس منظر کے حامل ہیں۔ پاکستان آرمی میں اعلیٰ قیادت کے تجربے کے ساتھ، اب وہ ملک کی سیاحت کو ایک نئے، سبز اور پائیدار راستے پر لے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔
ان کا ماننا ہے کہ ترقی صرف معاشی نہیں بلکہ ماحولیاتی ہم آہنگی کے ساتھ ہونی چاہیے، تاکہ فطری وسائل محفوظ رہیں اور آنے والی نسلیں بھی ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔

گرین ٹورازم کا مقصد صرف سیاحتی ترقی نہیں بلکہ ماحولیاتی تحفظ، مقامی معیشت کی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
یہ تمام اقدامات اب Special Investment Facilitation Council (SIFC) کے اسٹریٹیجک سرپرستی میں انجام پا رہے ہیں، جو کہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور قومی ترقی کو تیز کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے اور اس کی اولین ترجیحات میں گلگت بلتستان شامل ہے، جہاں سیاحت کا بے پناہ قدرتی، ثقافتی اور تجارتی پوٹینشل موجود ہے۔
الحمدللہ، آج گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے دروازے پر معاشی مواقع دستک دے رہے ہیں۔
سیاحت، ہوٹلنگ، ایڈونچر سروسز اور ماحول دوست منصوبے اب مقامی افراد کے لیے نئی راہیں کھول رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سردار حسن اظہر حیات کی قیادت میں شروع ہونے والی گرین ٹورازم کی تحریک، اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ترقی فطرت کے احترام کے ساتھ ہو۔
بدقسمتی سے کچھ عناصر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر عوام کو ترقی کے خلاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ عناصر درحقیقت گلگت بلتستان کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔
ایسے وقت میں، جب ملک اور خطہ ترقی کی جانب گامزن ہیں، سچائی اور قومی خدمت کو فروغ دینا ہر محب وطن کا فرض ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) سردار حسن اظہر حیات نہ صرف ایک کامیاب فوجی رہنما ہیں بلکہ ایک وژنری قومی معمار بھی ہیں۔
ان کی قیادت میں گرین ٹورازم صرف ایک منصوبہ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جو پاکستان کو ایک سبز، پائیدار، اور معاشی طور پر مضبوط ملک بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
گرین ٹورازم، SIFC اور قومی قیادت کے مشترکہ اقدامات، ان شاء اللہ، پاکستان کے شمالی علاقوں کو دنیا کے بہترین سیاحتی مراکز میں تبدیل کر دیں گے جہاں ترقی، امن، فطرت اور معیشت ایک ساتھ پروان چڑھیں گے۔






















