شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث 132 کے ویJSO-4.& JSO-5 جامشورو سے نوری آباد اور نوری آباد سے ماسٹر گرین ٹرانسمیشن لائین ڈبل سرکٹ کے 12 عدد ٹاور گرگئے

0
461

مورخہ۔21 مارچ 2023۔ حیسکو الرٹ۔حیدرآباد۔حیسکو ترجمان کے مطابق شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث 132 کے ویJSO-4.& JSO-5 جامشورو سے نوری آباد اور نوری آباد سے ماسٹر گرین ٹرانسمیشن لائین ڈبل سرکٹ کے 12 عدد ٹاور گرگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لوکیشن نمبر 35 سے 39 اور 41 سے 47 تک ٹوٹل 12 عدد ٹاورز گرے ہیں۔اس صورتحال میں حیسکو چیف مظفر علی عباسی نے ھنگامی بنیادوں پر GSO اور GSC کی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے اورمتاثرہ ٹاورز کی تنصیب کا کام شروع کرنے کی ھدایات دی ہیں۔مزید براں پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی۔مقصود احمد کوریجو اور ایس۔ای۔جی ایس۔او۔رمیش کمار نے بتایا ہے کہ حیسکو کے تکنیکی عملے نے ٹاورز کی تنصیب کا کام ھنگامی بنیادوں پر شروع کردیا ہے ۔اور امید ہے کہ۔تین دنوں میں یہ کام مکمل کرکے 132 کے۔وی۔ڈبل سرکٹ لائین جامشورو سے نوری آباد۔اور نوری آباد سے ماسٹر گرین کو بحال کردیا جائے گا۔مزید براں یہ کہ متبادل لائین کی مدد سے نوری آباد صنعتی زون کو بجلی کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔ترجمان حیسکو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here