مشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیرانور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر سرکاری امور کی انجام دہی کا آغاز کردیا

0
234

بہاولپور: (والی محمد)کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیرانور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر سرکاری امور کی انجام دہی کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں مختلف محکموں کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ سربراہان کے اجلاس کی صدارت کی۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں مہتاب وسیم اظہر، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات و محکموں کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن بہاولپور راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ بعدازاں کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگير انور کو ڈاٸریکٹر پبلک ریلیشن ڈاکٹر ناصر حمید نے کمشنر کو بہاولپور تعیناتی پر گلدستہ پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here