اے آر وائی نیوز کو دھمکیاں دینے کے عمل کیخلاف سکھر یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے صحافیوں, سیاسی, سماجی سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

0
68

سکھر (صلاح الدین قریشی )مریم نواز کی سرگودھا جلسے سے خطاب میں اے آر وائی نیوز کو دھمکیاں دینے کے عمل کیخلاف سکھر یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے صحافیوں, سیاسی, سماجی, وکلاء تنظیموں, ٹریڈ یونینز اور سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ حکومت وقت کی میڈیا دشمن حکمت عملی کیخلاف شدید نعرے بازی,

نواز لیگ رہنما مریم نواز کیجانب سے سرگودھا جلسے میں اے آر وائی نیوز کو براہ راست دھمکیاں دینے کے عمل کیخلاف سکھر یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر صحافیوں, سیاسی سماجی وکلاء تنظیموں ٹریڈ یونین اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں اور سماجی کارکنان نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاج میں شریک شرکاء نے حکومت وقت کیجانب سے میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے کے عمل کی سختی سے مذمت کی گئی احتجاج میں خصوصی طور پر شریک پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر لالا اسد پٹھان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمہوری دورِ حکومت میں غیر جمہوری اور آمرانہ اقدامات اظہارِ رائے کی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعت کیجانب سے میڈیا کے اداروں اور میڈیا ورکرز کو دھمکیاں دینا انتہائی تشویشناک اور بزدلانہ عمل ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مریم نواز کی جانب سے اے آر وائی نیوز کو براہ راست دھمکیاں دینا میڈیا کی آواز کو دبانے کی سازش ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا نواز لیگ رہنما تنقید سے بچنے کیلئے دھونس اور دھمکی کا سہارا لے رہے ہی جو انتہائی نامناسب عمل ہے صحافی جو دیکھتے ہیں وہی رپورٹ کرتے ہے میڈیا نہ کبھی پہلے دباؤ میں آیا ہے نہ ہی اب آئے گا اے آر وائی نیوز پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کی آواز ہے میڈیا کی آواز اور اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا لالا اسد پٹھان نے کہا کہ ن لیگ رہنما اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا, احتجاج میں وکلاء رہنما و سینیئر قانوندان قربان ملانو, ہائی کورٹ بار سکھر کے جنرل سیکریٹری علی گل عباسی, سماجی رہنما شائستہ کھوسو, پی ٹی آئی رہنما عزیز ابڑو, صبا بھٹی, جے یو پی رہنما حامد محمود فیضی, سکھر یونین آف جرنلسٹس کے قائم مقام صدر جلال الدین بھیو, جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی, خازن کاشف پھلپوٹو, سکھر پریس کلب کے جنرل سیکریٹری شہزاد تابانی, سینئر صحافی نصراللہ وسیر, سحرش کھوکھر, علی محمد شر, سیفما سکھر چیپٹر کے ریجنل صدر صلاح الدین قریشی, شاہد علی فیصل آرائیں و دیگر نے شرکت کی سکھر یونین آف جرنلسٹس کے رہنماؤں سمیت احتجاج میں شریک مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے کارکنان نے اے آر وائی نیوز کو ن لیگی رہنما کیجانب سے براہ راست دھمکیاں دینے کے عمل کو میڈیا کی زبان بندی قرار دےدیا احتجاج میں شریک شرکاء نے کہا کہ ڈکٹیٹرز اور آمرانہ طرز حکومتی سیاستدانوں کیجانب سے میڈیا کو کسی صورت پابند سلاسل ہونے نہیں دیا جائے گا ن لیگی رہنماؤں کیجانب سے دھونس اور دھمکیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here