کراچی:- ( ) وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پانی چوری کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور لائنوں میں موجود لیکیجز کا خاتمہ یقینی بنایا جائے. وائس چیئرمین واٹر بورڈ وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کا ڈسٹرکٹ ویسٹ اور حب پمپنگ اسٹیشن کا دورہ۔ افسران کو پانی کی فراہمی مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم نے واٹر بورڈ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ڈسٹرکٹ ویسٹ اور حب پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقعے پر وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام مزید بھتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرتا ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے، وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے چیف سیکیورٹی آفیسر واٹر بورڈ اور انچارج اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانی چوری کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، اور لائنوں میں موجود لیکیجز کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، اس کے علاؤہ تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور غیر کنکشن منقطع کرکے ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، دورے کے موقعے پر اسٹاف آفیسر ٹو وائس چیئرمین ندیم کرمانی، سپریڈنٹ انجینئر مصطفی مگھن، سپریڈنٹ انجینئر غلام محمد حب، چیف سیکیورٹی آفیسر ریٹائرڈ کرنل ضیا زیدی، ریٹائرڈ میجر عبدالمجید اعوان، انچارج اینٹی تھیفٹ سیل عبدالواحد شیخ، ایگزیکٹیو انجینئر امداد مگسی اور دیگر افسران وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کے ہمراہ تھے۔
Latest article
‘More powerful’ Nawaz Sharif returning to Pakistan: Maryam
Lahore:Ending uncertainty over Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) supremo Nawaz Sharif’s homecoming ahead of the upcoming elections, the former ruling party’s Senior Vice President and...
‘Terrorists’ carry out attack in heart of Ankara
ISLAMABAD: Two terrorists carried out a bomb attack on Sunday outside the ministry buildings in Ankara with one of them blowing himself up while...
Policeman martyred, two terrorists killed in attack on Mianwali patrolling post
ISLAMABAD: Punjab police foiled a terrorist attack on a patrolling post in the Kundal area of Punjab’s Mianwali district, Inspector General of Police (IGP)...