بہاولپور:کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال بہاولپور کااچانک دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول شعبہ بیرونی مریضاں اور شعبہ ایمرجنسی کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے دستیاب طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔انہوں نے ہسپتال میں موجود ادویات کا سٹاک، سٹاف کی حاضری،علاج معالجہ کے حوالہ سے دستیاب طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین کے قیام کے لئے مختص جگہوں پر ٹھنڈے پانی کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ اپنے فرائض منصبی جذبہ حب الوطنی اور انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کا اولین مقصد ہے اور اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پرپرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹرشہزاد انور، ایڈیشنل کمشنر رابطہ محمد فیصل عطا، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی نعیم صادق چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن طارق محمودبخاری اور ایم ایس سول ہسپتال سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
Latest article
شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث 132 کے ویJSO-4.& JSO-5 جامشورو سے نوری...
مورخہ۔21 مارچ 2023۔ حیسکو الرٹ۔حیدرآباد۔حیسکو ترجمان کے مطابق شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث 132 کے ویJSO-4.& JSO-5 جامشورو سے نوری آباد اور...
PM for digitization of education, proper teachers’ training
ISLAMABAD: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif on Tuesday stressed that all resources and efforts should be utilized to introduce the modern modes of education...
Time not far off when terrorists will appear in courts with covered faces: Marriyum
ISLAMABAD: Minister for Information and Broadcasting Marriyum Aurangzeb Tuesday said terrorists in the guise of party workers came to attack the court and the...