بہاول جم خانہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022ء کے موقع پر بہاول جم خانہ سپورٹس ایونیو میں ٹیپ ٹینس کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا

0
155

بہاولپور:بہاول جم خانہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022ء کے موقع پر بہاول جم خانہ سپورٹس ایونیو میں ٹیپ ٹینس کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ڈسٹرکٹ پولیس، بہاول جم خانہ اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین میچ کھیلے گئے۔کرکٹ ٹورنامنٹ میں کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال، ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی،اسسٹنٹ کمشنرز، سیکرٹری بہاول جم خانہ ڈاکٹر اویس احمد نظامی، بہاول جم خانہ کے ممبران اور بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ بہاول جم خانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ڈسٹرکٹ پولیس اور بہاول جم خانہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جوڈسٹرکٹ پولیس کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت لیا۔بعد ازاں تقریب تقسیم انعامات میں فاتح ٹیم کے کپتان ڈی پی او عبادت نثار کو وننگ ٹرافی اور بہاول جم خانہ کی ٹیم کے کپتان کو رنر آپ ٹرافی دی گئی۔ اس موقع پر شائقین کرکٹ کی کثیرتعداد میں شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here